Wednesday, October 9, 2013

MQM CALL FOR ARGENT MEETING ABOUT RANA SUNAUALLAH STATEMENT

رانا ثناء اللہ کے بیان ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

کراچی : پاکستانی صوبہ پنجاب کے وزیر قانون راناثناء الله کے متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف بیان کے بعدایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کے مطابق  رابطہ کمیٹی،زونز اورسیکٹرزکےہنگامی اجلاس میں راناثناء الله کے بیان پرغورکیا جائے گا۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ن لیگی وفد کی نائن زیرو آمد پر لیگی صدارتی امیدوار ممنون حسین کی غیر مشروط حمایت کے اعلان کے بعد اس قسم کے بیانات سیاسی طوفان کھڑا کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنماء  رانا ثناء الله نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ ن متحدہ قومی موومنٹ کوجو پہلے سمجھتی تھی اب بھی وہی سمجھتی ہے ،متحدہ کے بارے میں خیالات پہلے کی طرح ہی ہیں تبدیل نہیں ہوئے، ایم کیو ایم کے ساتھ اب بھی مخاصمت ہے ۔
صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ متحدہ کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا،ن لیگ ان کے پاس صرف اپنے صدارتی امیدوار کے لئے ووٹ مانگنے گئی تھی۔

0 comments:

Post a Comment